Posts

Showing posts from August, 2023

مٹی

 نمی دے کر جو مٹی کو مسلسل گوندھتے ہو تم بتاؤ کیا بناؤ گے؟؟؟ کوئی کوزہ ، کوئی مورت یا پھر محبوب کی صورت؟🖤 سخن ور ہوں  کہو تو مشورہ اک دوں۔۔! یہ گھاٹے کا ہی سودا ہے یہاں مٹی کی مورت کی اگر آ نکھیں بناؤ گے تمھیں آ نکھیں دکھائے گی تراشو گے زبان اسکی  تو ترشی جھیل پاؤ گے؟؟؟؟ اگر جو دل بنایا تو  ہزاروں خواہشیں بن کر تمھیں تم سے ہی مانگے گی عطائے خلعتِ احمر اسے خود سر بنائے گی وہاں اپنی محبت کا جو نادر تاج پہنایا خدا خود کو ہی سمجھے گی ابھی بھی وقت ہے مانو ، ارادہ ملتوی کر دو اسے مٹی ہی رہنے دو  نامعلوم